ٹھٹہ: رپورٹ عبدالعزیز فیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد علی بھاگت نے محکمہ خوراک کے گودام
کا دورہ کر کے گندم خریداری مہم اور متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے گودام میں موجود گندم کے ذخائر، خریداری کے عمل اور ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی۔
دورے کے دوران متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو گندم خریداری مہم کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے اور اس سلسلے میں تمام انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خریداری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ ہدف ہر صورت بروقت حاصل کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور گندم خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]