11

خدمت خلق اسلام میں عبادت کے بعد سب سے افضل عمل ہے۔ماریہ شاہین

خدمت خلق اسلام میں عبادت کے بعد سب سے افضل عمل ہے۔ماریہ شاہین

خدمت خلق سے بندہ اللہ تعالٰی کی رضا اور اس کے قرب کا حق دار بن جاتا ہے۔چیف ایگزیکٹو ایمان ویلفیئر سوسائٹی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایمان ویلفیئر سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو ماریہ شاہین نے کہا کہ فلاحی کام (خدمت خلق) اسلام میں عبادات کے بعد سب سے افضل عمل ہے، جس کا مقصد دکھی انسانیت کی مدد اور معاشرے کی اصلاح ہے۔ یہ کام نہ صرف دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہیں، بلکہ دوزخ سے نجات، اللہ کی رضا، اور بلند درجات کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوہ، مسکین اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا سنت نبوی ﷺ ہے۔ایمان ویلفیئر سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو ماریہ شاہین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت، وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی۔ کسی انسان کے دکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنّت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی زخمی دل پر محبت و شفقت کا مرہم رکھنا اﷲ کی خُوش نودی کا ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق ہر انسان پر فرض اور اہم ذمہ داری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں