14

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے عالمی یوم ہیموفیلیا کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے عالمی یوم ہیموفیلیا کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج بچوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے ڈونرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص ہیموفیلیا جیسے امراض پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ ایسے بچوں کی بحالی کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں