14

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں دوپولیس مقابلے خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں دوپولیس مقابلے خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد ایس ایچ او تھانہ دوڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ جمال شاہ لنک روڈ نزد غریب پیر کے قریب معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران مسلح ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور بہادرانہ مقابلے کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ندیم ولد محمد ھاشم سکنہ سعید آباد ضلع مٹیاری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ تھانہ گپچانی پولیس کی بڑی کارروائی, نئوں پتھر اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے میں ایک اور خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمدایس ایچ او تھانہ گپچانی اپنی ٹیم کے ہمراہ نئوں پتھر اسٹاپ کے قریب معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران مسلح ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور بہادرانہ مقابلے کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اعجاز علی ولد شیخ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں