مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ زراعت میں انقلابی
مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ زراعت میں انقلابی اقدامات کے تحت مٹھہ ٹوانہ میں ملک نواز وڈھل کے فارم ہاؤس پرگندم کٹائی کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اے سی خوشاب کو مٹھہ ٹوانہ کی ثقافتی، روایتی پگ بھی پہنائی گئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا ہے۔ شعبہ زراعت وزیر اعلی ا پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلی ا پنجاب نےکسان بھائیوں کو سولر سسٹم ،کھاد،کسان کارڈ،ٹریکٹر سکیم کی دیگر سکیموں کی مد میں اربوں کی سبسڈیزفراہم کی ہیں جوکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا کسانوں کے ساتھ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
وزیراعلی ا پنحاب ہدایت کے مطابق اس سال 2026 میں کسانوں سے حکومت پنحاب گندم خرید کرے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اے سی خوشاب نے کھیتوں میں گندم کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان سمیت مختلف محکموں کے افسران ملک نواز وڈھل ،کسان اتحاد کے صدر ملک عصمت اللہ ،فارمرز اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔