نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور دیگر اراکین پریس کلب نے کہا ہے کہ نورپورتھل پریس کلب
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور دیگر اراکین پریس کلب نے کہا ہے کہ نورپورتھل پریس کلب جو کہ عوامی امنگوں کاترجمان ہے جو ہمیشہ عوام کے مفاد اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
صحافیوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کےلیے کوشاں ہے اور عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نورپور تھل پریس کلب مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ یہ علاقہ شاہراہ ءترقی پر گامزن ہوسکے اور عوام جدید دور کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔