انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیرِ اہتمام “چراغِ سخن” پروگرام خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیرِ اہتمام “چراغِ سخن” پروگرام
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیرِ اہتمام “چراغِ سخن” پروگرام کے تحت معروف شاعرہ ثمینہ سید کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس اور مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب مرحومہ کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک خوبصورت اظہار تھی، جن کا انتقال 18 مارچ 2026 کو ہوا تھا۔
تقریب کی صدارت سپریم کونسل ممبر گورننگ باڈی ریحانہ عثمانی نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری اور مسرت کلانچوی شامل تھیں۔ مہمانِ اعزاز رقیہ اکبر تھیں، جبکہ نظامت کے فرائض نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے نہایت احسن انداز میں انجام دیے۔
پروگرام میں مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ، سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی، جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، نائب صدر پنجاب سجاد بھنڈر، صدر ویمن ونگ لاہور نبیلہ اکبر، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ زبیر احمد اور آرگنائزر لاہور حنا یاسمین سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مقررین نے ثمینہ سید کی زندگی، شاعری اور ان کے فنی و ادبی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کی شخصیت اور فن کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مرحومہ کی صاحبزادی شوال سید نے اپنی والدہ سے جڑی یادیں اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلو بیان کیے، جس سے محفل میں موجود ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
تقریب میں دیگر معزز ادبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی جن میں نعت گو شاعرہ مسرت جبیں، نثر نگار عطرت بتول، ناول و افسانہ نگار کنول بہزاد، سحر نسیم سحر، صائمہ ممتاز، شاعرہ زرقا فاطمہ، طارق عزیز، شہباز اکبر الفت ، ڈاکٹر فائزہ اور صدر ادب اطفال ونگ پیر محل ستارہ آمین کومل شامل تھیں۔
یہ تقریب نہ صرف ایک تعزیتی اجتماع تھی بلکہ ادب سے وابستہ افراد کے لیے ایک یادگار محفل بھی ثابت ہوئی، جہاں مرحومہ ثمینہ سید کے فن اور شخصیت کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔