ہارون آباد/ قصور
زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے سماجی شخصیات اور مخلوق خدا کی بھلائی کرنے والے لوگ ہمیشہ مخلوق خدا کے مسائل حل کرنے ان کی ضروریات پوری کرنے کی سعی کرتے ہیں جس کا اخرت میں بھی حقیقی اجر و ثواب ملتا ہے ملک محمد احمد خان ملک امیر محمد خان اور ملک احمد سعید کی فیملی سیاسی سماجی اور دینی فیملی ہے جو مخلوق خدا کی خدمت جذبے سے سرشار احکامات خداوندی کی بجا آوری عزیز و اقارب اور دوست احباب کے دکھ سکھ میں شرکت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں رب ذوالجلال مرحومہ مغفورہ کہ آخرت کی منازل کو آسان فرمائے
ان خیالات کا اظہار سینیٹر ظفر اقبال چوہدری اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ نون ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی ہمشیرہ، ڈاکٹر محمد امیر خاں اور وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کی بھانجی، رکن صوبائی اسمبلی/چیئرمین پامرا ملک احمد سعید خاں کی پھوپھو زاد بہن اور ملک عبد الحفیظ خاں کی زوجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ملک فیملی کے ساتھ ہمارے فیملی تعلقات ہیں ملک فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی یہ بڑا صدمہ ملک فیملی کو برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے
سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا اعمال کا دفتر مرنے کے بعد ہمیشہ کھلا رہتا ہے ملک برادران اپنے دوستوں کے دکھوں اور تکالیف میں غم زدہ ہو جاتے ہیں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر مرحومہ مغفورہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک عبدالحفیظ خان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
ہارون آباد/ قصور زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے سماجی شخصیات اور مخلوق خدا کی
چشتیاں شریف وطن عزیز سے محبت الفت اور وفاداری کا حقیقی اندازہ بیرون ملک ہوتا ہے لیکن جب انسان
چشتیاں شریف مظلوم لبنانیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جارحیت کا رک جانا خوش آئند ہے اسرائیل نے پوری
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں سالانہ امتحانات میں نقل کروانے والے گروہ کے دو اہم سرگنہ گرفتار
*امت محمدی کے 4,900,070,000 لوگ بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے ہفتہ 18 اپریل 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا