11

چشتیاں شریف مظلوم لبنانیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جارحیت کا رک جانا خوش آئند ہے اسرائیل نے پوری

چشتیاں شریف
مظلوم لبنانیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جارحیت کا رک جانا خوش آئند ہے اسرائیل نے پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطی میں بد امنی جارحیت بربریت ملکوں کی سرحدوں کی خلاف ورزی کو معمول بنا رکھا ہے بے کس مجبور وسائل سے محروم نہتے اور کمزور ملکوں پر آئے روز چڑھائی کر دیتا ہے عالمی ادارے اسرائیل کے پٹھو بنے ہوئے ہیں اور یہ بڑی طاقتوں کا ناجائز بچہ عالمی امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے صرف ایسے ممالک پر بمباری کرتا ہے جن کے پاس وسائل موجود نہیں عالمی قوتوں بالخصوص اقوام متحدہ کو اپنے چارٹر پر عمل درامد کروانا ہوگا ورنہ دنیا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوگی
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا اسرائیل کی ایک شرارت کہ اس نے ایران پر حملہ کیا نے پوری دنیا کو معاشی مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا دو وقت کی روٹی عام عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا تیل اتنا مہنگا ہو گیا کہ خریداری مشکل ہو گئی ترقی پذیر ملکوں کی معیشتیں ڈیفالٹ کے نزدیک چلی گئیں عالمی معاشی بحران پیدا ہو گیا ابنائے ہرمز کی بندش اسرائیل کی شرارت کا نتیجہ ہے مشرق وسطیٰ کے ممالک ہوش کے ناخن نیں اور مشرق وسطی میں اسرائیل کی بدمعاشی ختم کرنے کے لیے اپنے دفاعی معاہدوں کا از سر نو جائزہ لے کر چھوٹے اتحاد تشکیل دیں تاکہ دوبارہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا ہمارے کسان بدترین معاشی بدحالی کے شکار ہیں گزشتہ سیلاب اور شدید بارشوں نے کسانوں کا بھرکس نکالا اب رہی سہی کسر ڈیزل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے نے پوری کر دی موسم کی خرابی نے بھی کسانوں کو معاشی طور پر کمزور کیا انتہائی تکلیف دہ امر ہے کہ اسٹابری کے کاشتکاروں کی اسٹابری کی فصل محکمہ زراعت کے مشورے سے سپرے کرنے سے خراب ہوئی جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت اسٹابری کے کاشتکاروں کو فوری معاوضہ فراہم کرے اور ذمہ دار زراعت اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں