10

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں سالانہ امتحانات میں نقل کروانے والے گروہ کے دو اہم سرگنہ گرفتار

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں سالانہ امتحانات میں نقل کروانے والے گروہ کے دو اہم سرگنہ گرفتار، مقدمہ درج ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کاپی کروانے والے ایک منظم گروہ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت خرم راجپوت اور علی نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان واٹس ایپ پر ایک خفیہ گروپ چلا رہے تھے جس کے ذریعے وہ امتحانی پرچوں کے حل اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے طلبا کو بھاری رقوم کے عوض نقل کرواتے تھے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ متعلقہ میں قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 112/2026 درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کا تقدس پامال کرنے اور نقل مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں امتحانات کی شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور اس گروہ میں شامل دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں