میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
کسان اتحاد چوہدری انور علی گروپ کے زیرِ اہتمام ایک پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا بنیادی مقصد کسانوں کو درپیش دیرینہ مسائل اور مطالبات کو اجاگر کرنا تھا۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات میں کہا کہ میپکو ڈویژن کی جانب سے عائد کیے گئے ناجائز ٹیرف فوری طور پر واپس لیے جائیں، جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے بھاری چالانوں کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔ مزید برآں کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے فی من مقرر کرکے فوری خریداری کا عمل شروع کیا جائے تاکہ کسانوں کو معاشی نقصان سے بچایا جا سکے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کسان اتحاد حق نوازبھٹی نے کہا کہ کسان ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی کو مین چوراہے کی بجائے مختصر رکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کسان اتحاد کے تمام جائز مطالبات کوسنجیدگی سے حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسانوں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ ریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء منتشر ہو گئے۔
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پیپلز پارٹی تعلقہ دوڑ کےصدر حاجی ابرار حسین گورچانی،سینئر نائب صدر نواب خان چانڈیو، جھانزیب ابرار گورچانی اور اشفاق حسین گورچانی نےغلام مصطفی خانزادہ کو تعلقہ دوڑ کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی۔ترک صدر
مردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراض
یورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔فرانس
پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں۔امریکی صدر