لاہور ( راجہ نورالہی عاطف سے) لیڈیز کلب باغ جناح لاہور، تخیل فاؤنڈیشن اور اردو ورثہ کے زیرِ اہتمام، نامور شاعرہ اور علمی و ادبی شخصیت ثمینہ سید کی یاد میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد لیڈیز کلب، باغِ جناح لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد مسرت کلانچوی کی خصوصی محبت اور تعاون سے ہوا جس میں ادب اور صحافت سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں شریک شرکاء میں
صدارت معروف ادیبہ سلمیٰ اعوان نے کی۔ ثمینہ سید کی صاحبزادی سیدہ شوال رضا نے اپنی والدہ کی یاد میں منعقدہ اس محفل میں خصوصی شرکت کی۔
افتتاحی کلمات مسرت کلانچوی نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور ثمینہ سید کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض کنول بہزاد نے ادا کیے۔ مہمانانِ گرامی دور حاضر ادبی شخصیات بلقیس ریاض، نیلم احمد بشیر، نوشین نقوی، ڈاکٹر پروین خان اور عنبرین فاروق تھیں۔ ڈاکٹر فضیلیت بانو ، سعدیہ قریشی ، قرۃالعین شعیب، نوین روما ، فرح ہاشمی، شاہین زیدی، سیدہ عطرت بتول نقوی، تسنیم جعفری، فاطمہ شیروانی ، رقیہ اکبر ، صفیہ اسحاق، شفق مصطفیٰ، روبینہ شاہین، نازیہ بٹ، ریحانہ عثمانی، صائمہ صبیح ، شاہین اشرف، روزینہ زرش، غزالہ منصور ، زرقا فاطمہ، وفا اظہر اور نبیلہ اکبر بھی زینت محفل تھیں۔ بیشتر خواتین مقررین نے ثمینہ سید کے لیے اظہار خیال کیا اور ان کے ساتھ گزری یادوں کو تازہ کیا جس پر شریک محفل خواتین کے آنکھیں نم ہو گئیں۔تقریب کے دوران مقررین نے ثمینہ سید کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ادب کے میدان میں ان کے کام کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی نشستیں نہ صرف بچھڑ جانے والوں کی یاد کو تازہ رکھتی ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنے علمی ورثے سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ اختتام تقریب پر ثمینہ سید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
ہارون آباد/ قصور زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے سماجی شخصیات اور مخلوق خدا کی
چشتیاں شریف وطن عزیز سے محبت الفت اور وفاداری کا حقیقی اندازہ بیرون ملک ہوتا ہے لیکن جب انسان
چشتیاں شریف مظلوم لبنانیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جارحیت کا رک جانا خوش آئند ہے اسرائیل نے پوری
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں سالانہ امتحانات میں نقل کروانے والے گروہ کے دو اہم سرگنہ گرفتار
*امت محمدی کے 4,900,070,000 لوگ بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے ہفتہ 18 اپریل 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا