میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی میں دریائے ستلج کے ہیڈ سائفن کے مقام پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد برآمد کر لی گئی
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی میں دریائے ستلج کے ہیڈ سائفن کے مقام پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد برآمد کر لی گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مسلسل چار روز تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد 20 سالہ محمد مدثر کی میت گنیش پورہ کے قریب سے نکال لی، جو جائے حادثہ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔مرحوم کا تعلق ملتان کے علاقے طارق آباد سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران بوٹس، جال، ہک سرچ اور سکوبا ڈائیونگ سمیت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں، جس کے نتیجے میں بالآخر لاش کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں تیز بہاؤ کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔اہلِ علاقہ اور سماجی حلقوں کی جانب سے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔