November 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلس کے نواحی علاقہ.موضع بلندپور کے رہائشی طاہر عباس ولد ریاض حسین اور محمد رمضان ولد الہی بخش نے پریس

Screenshot_2026-04-09_205540

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلس کے نواحی علاقہ.موضع بلندپور کے رہائشی طاہر عباس ولد ریاض حسین اور محمد رمضان ولد الہی بخش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ قدیمی قبرستان شیخ عیسیٰ جھنگی والا، جس کا کل رقبہ 184 کنال ہے، پر بااثر افراد کی جانب سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درکھان اور اوجلا برادری کے بعض افراد پہلے ہی تقریباً 152 کنال رقبہ پر قبضہ جما چکے ہیں جبکہ اب مزید 4 کنال زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ دتہ درکھان اس عمل میں ملوث ہے اور مبینہ طور پر حلقہ پٹواری محمد اقبال بھی اس معاملے میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔متاثرین کے مطابق یہ قبرستان قیامِ پاکستان سے قبل قائم ہے اور اہلِ اسلام کا مشترکہ قبرستان ہے، مگر کچھ شرپسند عناصر نہ صرف زمین پر قبضہ کر رہے ہیں بلکہ قبرستان میں موجود درخت کاٹنے، قبروں کو مسمار کرنے اور بے حرمتی جیسے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تنازعہ کے باعث پہلے بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس کا مقدمہ تھانہ میراں پور میں درج ہے، اور اب بھی خون خرابے کا خطرہ موجود ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قبرستان کی فوری پیمائش (حد براری) کروا کر چار دیواری تعمیر کی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مزید نقصان اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدار سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ نائب تحصیلدار اجمل بھٹہ نے قانونگو میاں فیاض اور پٹواری محمد اقبال کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے