بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں ایک خوشی کی تقریب نے اس وقت یادگار منظر اختیار کر لیا جب ایک سادہ سی دعوتِ ولیم
بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی میں ایک خوشی کی تقریب نے اس وقت یادگار منظر اختیار کر لیا جب ایک سادہ سی دعوتِ ولیمہ شہر کے بڑے سیاسی اور سماجی اجتماع میں بدل گئی۔ محبت، اخوت اور روایات کی خوبصورت جھلک پیش کرتی اس تقریب نے نہ صرف دل جیت لیے بلکہ میلسی کی پہچان کو بھی اجاگر کیا۔
میلسی میں کشمیر کلاتھ کے روحِ رواں شیخ حاجی سعید احمد کے صاحبزادے احسن سعید کی دعوتِ ولیمہ جمیل پیلس میں منعقد ہوئی، جہاں شہر بھر کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ تقریب محض ایک خاندانی خوشی تک محدود نہ رہی بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے عوامی اور سماجی پاور شو میں تبدیل ہو گئی۔
سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ مسعود ظہیر اور دیگر نمایاں افراد شامل تھے، نے اپنی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
ہر طرف خوشیوں کی چمک، مسکراتے چہرے اور اپنائیت کا ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں مہمانوں نے دولہا احسن سعید کو نئی زندگی کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
اس موقع پر میزبان شیخ حاجی سعید احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خوشیاں ہی معاشرے کو جوڑتی ہیں اور محبت کو فروغ دیتی ہیں۔
یہ تقریب نہ صرف ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی بلکہ میلسی کی روایات، بھائی چارے اور محبت کی ایک زندہ تصویر بن کر ابھری۔