November 28, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پرانہ سکھر نمائش میرانی محلہ میں ترقیاتی کاموں اور صفائی کی ناقص صورتحال پر احتجاج مؤخر

Screenshot_2026-04-12_164802

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
پرانہ سکھر نمائش میرانی محلہ میں ترقیاتی کاموں اور صفائی کی ناقص صورتحال پر احتجاج مؤخر

تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے میرانی محلہ ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے ٹھیکیدار نسیم شاہ کی طرف سے ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے، کام بند کرنے، ناقص تعمیرات اور صفائی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔احتجاج سے قبل ٹھیکیدار کے نمائندے سید فائق شاہ، یوسی 6 کے وائس چیئرمین، ٹاؤن جئے شاہ کے فوکل پرسن فرحان شیخ، صفائی کمپنی کے سپروائزر عبدالمجید میراںی، کونسلر زمان میراںی اور دیگر افراد نے کمیٹی کے رہنماؤں رئیس احمد ابڑو، مفتی محمد اعظم مہر، نیک محمد میراںی، بلال احمد چاچڑ اور آفتاب میرانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقہ مکینوں کے مسائل تفصیل سے سنے گئے اور انہیں جائز قرار دیتے ہوئے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ متعلقہ حکام نے وعدہ کیا کہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے اور صفائی کی صورتحال بھی بہتر بنائی جائے گی اس موقع پر میرانی محلہ ڈیولپمنٹ کمیٹی نے احتجاج مؤخر کرتے ہوئے حکام کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔ کمیٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر دو ہفتوں کے اندر ترقیاتی کاموں میں پیش رفت نہ ہوئی اور صفائی کا نظام بہتر نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا اور پھر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔آخر میں علاقے کی بہتری اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔