ایک بھائی نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے ہاں گندم کے سیزن میں کچھ مانگنے والے آتے/آتی ہیں۔وہ سب سیاہ فام ہیں لیکن
ایک بھائی نے رابطہ کرکے بتایا کہ
ہمارے ہاں گندم کے سیزن میں کچھ مانگنے
والے آتے/آتی ہیں۔وہ سب سیاہ فام ہیں لیکن
ساتھ میں ایک لڑکی ہوتی ہے جو سفید رنگت کی تھی۔
چند سالوں سے آرہی تھی ہمیں دیکھ کر شک ہوتا تھا کہ
یہ ان سے کیوں مختلف ہے؟!۔ تو ایک روز گھر والوں نے
اصرار کیا کہ سچ سچ بتاو کیا مسئلہ ہے؟ لڑکی کی ذہنی حالت مکمل درست نہیں ہے۔تو کبھی کبھی بھول جاتی ہے کبھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔
لڑکی نے ایک دن بتایا کہ میرا نام اقرا ہے،میں فیصل آباد کی رہنے والی تھی۔ آج سے تقریبا بیس سال قبل کسی نے اغو*اء کیا۔ دو تین جگہ فروخت ہوئی۔ابھی ان کے پاس ہوں۔انہوں نے خرید کر شادی کی۔
سرسری جو لڑکی نے بتایا تھا دو بھائیوں کے نام لیاقت اور عثمان بتایا تھا۔ ابو قلفی بیچتے تھے۔ کشمیر بیکری اور محلہ حیدرآباد۔
یہ معلومات اس فیملی نے جلد بازی میں لکھے تھے تاکہ خاتون کے ساتھ جو خواتین ہیں انکو پتہ ناچلے ورنہ اقرا کو کہیں غائب نا کردیں۔
ایسے کیسز ہمیں پہلے بھی موصول ہوئے ہیں لیکن یہ پولیس کیسز ہوتے ہیں ہم براہ راست مدعی نہیں بن سکتے جسکی وجہ سے ایسے کیسز پر زیادہ تر کام نہیں کرسکتے۔
لیکن اقرا کی داستان سن کر رہا نہیں گیا دل بہت افسردہ ہوا،جو ہوگا دیکھا جائےگا سوچ کر پوسٹ لگادی۔
الحمدللہ فیصل آباد سے درجنوں دوستوں نے رابطے کئے اور کشمیر بیکری پہنچ گئے۔ سب کوشش کررہے تھے۔
ایک بھائی محمد اویس نے کال کی اور کہا “اقرا کا بھائی میرے ساتھ بیٹھا ہے الخ” ۔
مکمل اسٹوری حقیقت پر مبنی نکلی۔
اقرا بیس سال کی تھی شادی بھی ہوچکی تھی،ایک بیٹا تھا،ذہنی حالت مکمل ٹھیک نہیں تھی۔طلاق ہوچکی تھی۔
والد کا نام لیاقت تھا ہم نے بھائی کا لیاقت لکھا تھا،شاید اس نیک گھرانے نے لکھتے وقت جلدی میں بھائی کا لیاقت لکھا ہو،یا اقرا کی ذہنی حالت کی وجہ سے والد کو بھائی کہا ہو۔
جس بھائی نے یہ کیس دیا ہے ان شاءاللہ وہ اقرا کی فیملی کو اقرا تک رسائی کی مکمل ذمہ داری لے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ہونگے۔
اس وقت ان لوگوں کو علم نہیں ہے جن کے پاس اقرا موجود ہے۔ ہم اس سلسلے میں دوستوں سے مشاورت کرکے چلیں گے۔
والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ والدہ اور دونوں بھائی موجود ہیں۔
آپ سب کا بہت شکریہ! آپکی وجہ سے ایک گھنٹے میں ایک مظلومہ خاتون کے خاندان کا پتہ چل گیا۔ اور ان شاءاللہ ایک سخت زندگی سے نکلنے کی امید پیدا ہوئی ۔