November 28, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) جنگ بندی پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

IMG-20260412-WA0115

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) جنگ بندی پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید نے پبلک سیکٹریٹ میں مسلم لیگی رہنماؤں اور معززین شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری حامد حمید نے شہباز شریف، اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اور جنرل عاصم منیر نے دانشمندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، اور شہباز شریف کی سفارتی حکمت عملی قابلِ تحسین ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور بھائی چارے کا خواہاں رہا ہے، اور اسی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے مثبت قدم اٹھایا، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہونا خوش آئند ہے اور یہ کاوشیں مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہئیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اسی طرح مؤثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔