November 28, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا محمد اسعد تھانوی نے

IMG-20260412-WA0112

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا محمد اسعد تھانوی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اقدام قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اللہ نے عظیم عزت سے نوازا ہے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو بڑے بحران سے بچالیا،پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے اپنی دانشمندانہ قیادت اور مؤثر حکمت عملی سے دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچا لیا ہے جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق حضرت مولانا محمد اسعد تھانوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہاؤس میں ہونے والےمزاکرات سے امید ہے کہ دنیا میں پائیدار امن قائم ہوگا اور پاکستان عالمی سطح پر مزید سر خرو ہو کر ابھرے گا۔امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہےانہوں نے کامیاب ثالثی پر وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ہم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی گئی کہ دونوں فریقین جنگ بندی کی شرائط پر سختی سے عمل کرینگے۔