November 28, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ میں بجلی کے خطرناک وولٹیج سے خاتون جاں بحق

IMG-20260412-WA0110

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
عمرکوٹ میں بجلی کے خطرناک وولٹیج سے خاتون جاں بحق
حیسکو کی مبینہ غفلت، تین سال سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہو سکا
اہل علاقہ کا شدید احتجاج، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کے خطرناک وولٹیج فلکچویشن کے باعث ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
متوفیہ کویتا، مدن لال خانواںی کے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور تین بچوں کی ماں تھیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹرانسفارمر گزشتہ تین سال سے خراب تھا، جس کی متعدد بار شکایات کے باوجود حیسکو کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کی جاتی تو یہ قیمتی جان بچ سکتی تھی۔
اہل علاقہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور فوری طور پر ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ