November 28, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سنی علماء کونسل کےقائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع

IMG-20260412-WA0109

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سنی علماء کونسل کےقائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع سکھر میں بھی تحفظ حرمین شریفین و پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سنی علماء کونسل کے قائد سکھر مولانا سید رشید احمد شاہ کررہے تھے ریلی سٹی پوائنٹ سکھر سے ہوتی ہوئی پریس کلب سکھر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں پاک سعودی دوستی پر فخر ہے۔ امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے بہترین سفارت کاری کر کے پاکستان کی اہمیت کو دنیا میں منوایا ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ریاست پاکستان نے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں ، سنی علماء کونسل کے رہنماؤں مفتی فیاض احمد ہالیجوی، مولانا غلام نبی عثمانی، مفتی منصور احمد فاروقی، مولانا عبدالہادی عثمانی، سید اکبر شاہ ودیگر نے اپنے خطابات میں اسکردو میں پاک فوج کے زندہ جلائے جانے والے سپاہیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور مطالبہ کیا کہ 28 فروری اور یکم مارچ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیسز چلائے جائیں، رہنماؤں نے بیت المقدس کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ اور حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم بھی کیا ،اس موقع پر سکھر میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مہران کمپلیکس کی 42 دکانوں کو بلا جواز مسمار کر کے تاجروں کے ساتھ زیادتی کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی اور تاجروں کیس ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا اور مطالبہ کیاگیا کہ شہریوں کو اذیت دینے اور انکے کاروبار ختم کرنے کےجرم میں میئر سکھر ارسلان شیخ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ سکھر کمیل حیدر کو عہدے سے برطرف کیاجائے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا کی۔