November 28, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب)اسسٹنٹ کمشنر اعظم گوپانگ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے

Screenshot_2026-04-09_205540

ہارون آباد (حافظ ثاقب)اسسٹنٹ کمشنر اعظم گوپانگ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عارفوالہ روڈ نزد المکہ چوک بائی پاس پر قائم 4 ہوٹلوں اور پام ایونیو روڈ پر واقع الحافظ فاسٹ فوڈ اینڈ کیفے کے خلاف ایکشن لیابہاولنگر انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ہوٹلوں کو سیل کر دیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کر لی گئیں اسسٹنٹ کمشنر اعظم گوپانگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا جہاں حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا اور قانون کے مطابق مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہےاسسٹنٹ کمشنر اعظم گوپانگ کا کہنا تھا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی اس بروقت اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور ضروری اقدام قرار دیا ہے۔