امریکی وفد اسلام اباد میں اپنی گاڑیاں استمال کرے گا ایران امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل جمعرات کے روز
امریکی وفد اسلام اباد میں اپنی گاڑیاں استمال کرے گا
ایران امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل جمعرات کے روز ایک خصوصی امریکی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق خصوصی سی-15 طیارے کے ذریعے امریکی وفد کے لیے مخصوص گاڑیاں بھی پاکستان لائی گئی ہیں، جو وفد کی نقل و حرکت کے دوران استعمال کی جائیں گی۔ امریکی وفد کی تمام گاڑیاں بلٹ پروف ہیں اور اعلیٰ سکیورٹی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ امریکی وفد کی سہولت کے لیے ایک خصوصی ایمبولینس بھی ساتھ لائی گئی ہے، جو نقل و حرکت کے دوران قافلے کے ہمراہ رہے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ انتظامات امریکی وفد کی سکیورٹی اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جمعہ کی صبح ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو گئے، جہاں سے ایرانی وفد کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
یہ طیارے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب، وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایرانی وفد کے دیگر اہم ارکان کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے لانے کا مشن مکمل کریں گے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل اسلام آباد میں متوقع ہے، جبکہ امریکی نائب صدر JD Vance پہلے ہی پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔