October 16, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پی پی کی

IMG-20260407-WA0248

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پی پی کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، پی پی کے عوامی نمائندے ہو یا بلدیاتی عوام کو ہر ممکن انکے جائز حقوق فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پرترجمان سندھ حکومت و بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیربیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور یوسیز چیئرمین کی محنت و لگن سے انشاءاللہ سکھر شہر مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عوام سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں انہوں نے آئے ہوئے معزز شہریوں کے مسائل سننے اور انہیں فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کوموقع پر ہی ہدایات دی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندگان عوام کے درمیان موجود رہ کر عوام کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیںاور سکھر کے منتخب پی پی نمائندگان اراکین قومی یا صوبائی اسمبلی ہویا پھر یوسی چیئرمین یا کونسلر اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی مسائل حل کیلئے سنجیدگی سے مصروف عمل ہے اورنا صرف یوسی بلکہ سکھرکی تعمیر و ترقی کیلئے بھی عوامی تعاون سے بڑھ چڑھ کر کوشش کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ شہر کی تعمیر و ترقی میں جاری منصوبوں پر ضلعی انتظامیہ بلخصوص سکھر میونسپل کارپوریشن کیساتھ تعاون جاری رکھیں ۔