October 16, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے

Screenshot_2026-04-07_140726

سکھر(بیورورپورٹ)انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر اسے عوام کے ساتھ کھلا مذاق اور ناقابل برداشت اضافہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں سخت مزمت کی ھے۔اپنے بیان میں انہوں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ پہلے458روپے کر دیا گیا اور پھر کم کرکے 378کیا جانا عوام سے سبسیڈی کے نام پر کھلا مذاق کیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں سخت مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت بلاجواز اضافے کو فی الفور واپس لے اور پٹرولیم مصنوعات کی پہلی والی قیمت 249روپے فی لیٹر فوری طور پر بحال کرے۔ناظم الدین شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر اب کوئی پابندی نہیں ھے اور پانچ ماہ قبل پاکستان کی حکومت نے پہلے ھی سستہ پٹرول ذخیرہ کیا ہوا تھا تو اس کا فاںدہ غریب عوام کو دیا جانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ غریب کے خلاف معاشی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیا ھے۔ناظم الدین شیخ نے مزید کہا کہ حکومت غریب عوام پر پیٹرول بم گرانا بند کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگیولیٹ کرے۔