سکھر(بیورورپورٹ)جیئے سندھ تحریک کے مرکزی رہنما شہید شفیع محمد کرنانی کے دسویں برسی کے موقع
سکھر(بیورورپورٹ)جیئے سندھ تحریک کے مرکزی رہنما شہید شفیع محمد کرنانی کے دسویں برسی کے موقع پر جیئے سندھ تحریک مرکز کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں برسی کی تقریبات کا انعقاد کر کے شہید شفیع محمد کرنانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جیئے سندھ ضلع سکھر کی جانب سے روہڑی میں مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالقیوم ابڑو، نوشہرفیروز کے مہران پارک میں ضلعی صدر حمزہ ڈاہری، سنگرار میں اسند منگریو کی زیر صدارت تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں زین چانڈیو، اختر سولنگی، چبھر سندھی، اسد چانڈیو، اسلم سندھی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور شہید شفیع محمد کرنانی کی تصاویر پر گل پاشی کر کے انکی سندھ اور سندھی قوم کیلئے پیش کردہ قومی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماو¿ں کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید شفیع محمد کرنانی نے اپنی تمام تر زندگی سندھ اور سندھی قوم کی فلاح و بہبود اور انہیں متحد کرنے میں بسر کی۔ ہمیشہ سندھ کے مظلوم عوام کو حقوق دلانے کیلئے دیدہ دلیر اور بہادری کے ساتھ آواز حق بلند کیا اور سندھ قوم کے حقوق کی جنگ لڑتے ہی جام شہادت نوش کی۔ آج ہم شہید کی برسی کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو آگے بڑھتے ہوئے سندھ اور سندھی قوم کو حقوق دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔