October 16, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)مشہور مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ نقوی کا سکھر پریس کلب کا دورہ

Screenshot_2026-04-07_140726

سکھر(بیورورپورٹ)مشہور مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ نقوی کا سکھر پریس کلب کا دورہ
عہدیداران و سینئر صحافیوں سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال مشہور مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ نقوی نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران، ممبران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحافتی امور، سماجی حالات اور عوامی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ شہنشاہ نقوی نے سکھر پریس کلب میں موجود مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور صحافیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پریس کلب کی کارکردگی اور صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکھر پریس کلب ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کرنے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ صحافت ایک مقدس شعبہ ہے جو معاشرے کی اصلاح اور عوام کی رہنمائی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ مثبت، ذمہ دار اور غیرجانبدار صحافت کے ذریعے معاشرے میں بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے پریس کلب کی انتظامیہ خصوصاً پریس کلب کی روحِ رواں لالہ اسد پٹھان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں صحافیوں کیلئے جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر سکھر پریس کلب کے صدر خالد بانبھن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، سیکریٹری کامران شیخ، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری احقر رضوی، سینئر صحافی آصف ظہیر لودھی، شوکت راہی، سید جواد شاہ، کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے آصف اعوان، حمید گل پہنور سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔پریس کلب عہدیداران نے علامہ شہنشاہ نقوی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سکھر پریس کلب ہمیشہ علمی، سماجی اور فکری شخصیات کا خیر مقدم کرتا رہا ہے۔بعد ازاں علامہ شہنشاہ نقوی نے سکھر پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکھر پریس کلب کی مثبت سرگرمیوں اور صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آئندہ بھی صحافتی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔