نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت آرڈرلی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت آرڈرلی روم کا انعقاد، تینوں اضلاع کے افسران وجوانوں کی شرکت ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی آرڈرلی روم کے دوران رینج پولیس کے سروس معاملات، پیشہ ورانہ کارکردگی، محکمانہ امور اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے افسران کی کارکردگی کو جانچتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کیے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ سرانجام دیں اور عوام کو بہتر سے بہتر پولیس سروس فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن، شفافیت اور عوام دوست رویہ پولیس فورس کی پہچان ہونا چاہیے۔محکمانہ بہتری اور عوامی اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ھونی چاھئے آخر میں، ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران کو تاکید کی کہ وہ قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کریں۔اس موقع پر ریڈر ٹو ڈی آئ جی ایس بی اے رینج حسین وگن بھی موجود تھے