چشتیاں،پروفیسر رضوان یونس کو بصیرت ایوارڈ سے نوازا گیا۔
چشتیاں،پروفیسر رضوان یونس کو بصیرت ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس شاندار تقریب کا اہتمام قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل لاہور اور بزم تابش چیشیاں نے مشترکہ طور پر کیا۔
چشتیاں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور کی جانب سے پروفیسر رضوان یونس کو بصیرت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس شاندار تقریب کا اہتمام قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور اور بزم تابش چیشیاں نے مشترکہ طور پر کیا۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مرزا شہزاد اختر بیگ نے کی۔ بزم تابش چیشیاں کے چیئرمین علی حسنین تابش نے بھی اپنے خطاب میں ایوارڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پروفیسر رضوان یونس کی علمی بصیرت اور خدمات کی علامت ہے۔پروفیسر رضوان یونس نے ایوارڈ موصول کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پروفیسر رضوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔یہ ایوارڈ علمی و ادبی حلقوں میں پروفیسر رضوان یونس کی منفرد خدمات کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا۔