سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدیسکھر: بلڈرز ایسوسی ایشن سکھر کے صدر عمران بندانی اور تاجر سپریم کونسل کے رہنما نے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدیسکھر: بلڈرز ایسوسی ایشن سکھر کے صدر عمران بندانی اور تاجر سپریم کونسل کے رہنما نے سکھر کار اسٹینڈ پر 42 دکانوں کی مسماری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا،
انہوں نے کہا کہ یہ صرف 42 دکانوں کا معاملہ نہیں بلکہ اس اقدام سے تقریباً 300 خاندان متاثر ہوئے ہیں ، ان دکانوں سے وابستہ مزدور، کاریگر اور دیگر افراد بھی روزگار سے محروم ہو گئے ہیں، جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے ،مزید تاجر رہنما عمران بندانی نے انتظامیہ کے رویے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دکانیں مسمار کرنا ضروری تھا تو پہلے دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کی جاتی یا مناسب معاوضہ دے کر دکانیں خالی کروائی جاتیں۔ انہوں نے اس عمل کو ناانصافی اور غیر قانونی اقدام قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ متاثرہ دکانداروں کو فوری طور پر متبادل دکانیں یا معاوضہ فراہم کیا جائے اور آئندہ ایسے اقدامات سے قبل تاجر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے۔