سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر میں شکارپور روڈ پر مہران کمپلیکس پر 42
سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر میں شکارپور روڈ پر مہران کمپلیکس پر 42 دکانوں کے انہدام کے خلاف تاجروں کا مشترکہ احتجاج آل سکھر تاجر اتحاد، اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری انجمن تاجران اور دیگر تجارتی تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ طور پر احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکھر چیمبر آف کامرس کے ممبران بھی تاجر تنظیموں کے ہمراہ موجود تھے۔تاجر رہنماؤں نے متاثرین سے ملاقات کی اور دکانوں کے انہدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کا روزگار متاثر کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس معاملے کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ تاجر رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا