November 28, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ شہر سے پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈے باہر منتقل کرنے اور

IMG-20260406-WA0193

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ شہر سے پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈے باہر منتقل کرنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، ڈی ایس پی سٹی درتابش، اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ شہر کے اندر ٹرانسپورٹ اڈوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر شیراز چوک سے ویگن اڈوں کو ختم کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں شہر میں قائم تمام غیر قانونی اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ نواب شاہ شہر میں تقریباً 25 ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہیں جہاں سے تقریباً 5 سو گاڑیاں روز نکلتی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ ڈیزل اور پیٹرول کے قیمتوں میں اضافے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے اسلئے ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو جاری کئے گئے کرایہ نامہ پر ہر حالت میں عمل کرایا جائے گا اور ٹریفک پولیس اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ مل کر چیکنگ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک شکایتی سیل بھی قائم کیا جارہا ہے جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نمائندہ موجود ہوگا اور زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔