میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سائم مغل کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوستوں کی جانب سے ایک پُر
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سائم مغل کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوستوں کی جانب سے ایک پُر وقار اور خوشگوار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔تقریب میں محمد احمد بھٹی صحافی محمد قاسم ریاض محمد علی مغل، محمد معراج الاسلام، علی شاہ، سعید چوہان، ملک سرفراز،محمد قاسم بھٹی اور عبداللہ بھٹی سمیت دیگر احباب شریک ہوئے۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سائم مغل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے دوران دوستوں کے درمیان خوشگوار ماحول رہا، ہنسی مذاق اور گپ شپ کا سلسلہ جاری رہا جس سے محفل مزید رنگین ہو گئی۔ شرکاء نے سائم مغل کی صحت، کامیابی اور درازی? عمر کے لیے دعا بھی کی۔اخر میں سائم مغل نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی محبت ہی ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔