November 28, 2026

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی کی سیاسی فضا میں ان دنوں غیر معمولی گرمی دیکھنے میں آ رہی ہے

IMG-20260406-WA0189(1)

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی کی سیاسی فضا میں ان دنوں غیر معمولی گرمی دیکھنے میں آ رہی ہے،۔ حلقہ پی پی 235 کی سیاست ایک نئے رخ پر گامزن دکھائی دیتی ہے۔ امیدوارِ صوبائی اسمبلی سردار محمد عمران خان کھچی نے حال ہی میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس نے مقامی سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی میں سردار محمد عمران خان کھچی کی ملاقات چیئرمین سینیٹ۔ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی سے ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔مزید برآں، چند روز قبل سردار محمد عمران خان کھچی نے سابق رکنِ قومی اسمبلی محمود حیات المعروف ٹوچی خان کی رہائش گاہ جلہ جیم جا کر ان کی عیادت بھی کی، جسے سیاسی روابط کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ان مسلسل ملاقاتوں اور روابط نے نہ صرف میلسی بلکہ گرد و نواح کے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جبکہ مبصرین ان سرگرمیوں کو آئندہ انتخابات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ روابط مستقبل کی ممکنہ سیاسی صف بندیوں کی جانب واضح اشارہ ہیں، جس سے علاقے کی سیاست میں نئی صف بندیاں ابھرتی دکھائی دے رہی ہیں