میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) تھانہ صدر میلسی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، 11 مقدمات میں مطلوب
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) تھانہ صدر میلسی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، 11 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار،تھانہ صدر میلسی کی حدود ٹی چوک میں دورانِ ناکہ بندی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجہ میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر میلسی کی پولیس ناکہ بندی پوائنٹ ٹی چوک پر موجود تھی کہ سامنے سے آنے والے 3 کس مشکوک افراد بسواری موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے بجانب جلہ جیم فرار ہوئے۔پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت آڑ لے کر جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا، باقی 2 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ریکارڈ پڑتال کرنے پر زخمی ملزم کی شناخت جہانگیر ولد ظہور احمد سکنہ صدیق آباد سے ہوئی، جو کہ ڈکیتی، رابری کے 11 مقدمات میں اشتہاری تھا: پولیس نے زخمی ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل برآمد کر کے بذریعہ فرد تحویل میں لے لیا۔ایچ او تھانہ صدر میلسی مجاہد خان بلوچ نے زخمی ملزم کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں