ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دے دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دے دیا۔
اگر ایرانی پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو سب سے زیادہ متاثر عام شہری ہوں گے۔سربراہ عالمی انسانی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنیس کالمارڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں انیئس کالامار نے کہا کہ اگر ایرانی پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو سب سے زیادہ متاثر عام شہری ہوں گے، جو نہ بجلی سے مستفید ہو سکیں گے اور نہ ہی پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی، جبکہ حملوں سے بچنے کے لیے بھی ان کے پاس کوئی محفوظ راستہ نہیں ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کے اقدامات ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی ایک خطرناک مثال بن سکتے ہیں، اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو بطور سپہ سالار اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں، جو نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کا ایران کے خلاف دھمکی آمیز پیغام بھی شیئر کیا تاکہ دنیا اس صورتحال کی سنگینی کو سمجھ سکے۔