ایف آئی اے پشاور نے لوئر دیر میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی۔
ایف آئی اے پشاور نے لوئر دیر میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان محمد وسیم، اور شہزاد احمد گرفتار کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے ضلع لوئر دیر (خیل) میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی،کامیاب چھاپہ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں خیل، ضلع لوئر دیر میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی کے دوران دو ملزمان محمد وسیم سکنہ شلفالم، ضلع لوئر دیر اور شہزاد احمد سکنہ شلفالم، ضلع لوئر دیر کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 کروڑ 78 لاکھ 46 ہزار 710 روپے (Rs. 37,846,710/-) نقد رقم بمعہ دیگر قابلِ اعتراض شواہد برآمد ہوئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بغیر کسی قانونی اجازت یا لائسنس کے حوالہ/ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔