November 28, 2026

نسل پرستانہ بیانات پر اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا اقدام،چیف آف اسٹاف برطرف

IMG-20260406-WA0173

نسل پرستانہ بیانات پر اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا اقدام،چیف آف اسٹاف برطرف

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ اسرائیل کی سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اندرونی اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے۔

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے اپنے چیف آف اسٹاف زیف اگمون کو متنازع اور نسل پرستانہ بیانات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا، جس سے اسرائیلی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔رپورٹس کے مطابق زیو آگمون نے کنیسیٹ کے بعض ارکان کے خلاف توہین آمیز اور نسلی بنیادوں پر مبنی ریمارکس دیے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے بیانات پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی حلقوں سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے رکن پارلیمنٹ نسیم وٹوری کو نازیبا الفاظ سے مخاطب کیا جبکہ ایلی ریویو کے بارے میں بھی توہین آمیز جملے استعمال کیے، اور یہ سوال اٹھایا کہ ایسے افراد پارلیمنٹ تک کیسے پہنچتے ہیں۔ان بیانات کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا، جس پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث وزیراعظم نے انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ اسرائیل کی سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اندرونی اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ ایسے تنازعات حکومتی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔