October 5, 2026

دربار بابا نوری لعل پر معذور خاتون سے مبینہ بدسلوکی، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

FB_IMG_1775439667616

دربار بابا نوری لعل پر معذور خاتون سے مبینہ بدسلوکی، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گیلے وال: دربار بابا نوری لعل کے باہر پیرا فورس اہلکاروں کی جانب سے ایک معذور خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اپنے بزرگ والد کے ہمراہ کھلونوں کا ٹھیلا لگا کر گزر بسر کر رہی تھی کہ اہلکاروں نے ٹھیلا ہٹانے کے دوران مبینہ طور پر دھکے دیے۔ ویڈیو بنانے پر موبائل بھی چھین لیا گیا جبکہ خاتون کو ہاتھ جوڑنے پر مجبور کرنے کا بھی الزام ہے۔
واقعے میں اسد اللہ (انویسٹیگیشن آفیسر) اور رضوان بھٹی (پی آر او) کا نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رضوان بھٹی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کروائی اور خاتون سے ہاتھ بھی جڑوائے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ایس ڈی ای او پیرا فورس شاہد حسین سپرا، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر لودراں اور پیرا فورس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔