October 4, 2026

1969 کو ذوالفقار علی بھٹو اندرون سندھ کے دورے سے واپس اپنے گھر لاڑکانہ جا رہے تھے

FB_IMG_1775429607988

1969 کو ذوالفقار علی بھٹو اندرون سندھ کے دورے سے واپس اپنے گھر لاڑکانہ جا رہے تھے،انہیں بخار تھا ،ممتازبھٹو گاڑی چلا رہے تھے ،راستے میں شہداد کوٹ کے مقام پر چند ملنگوں ، فقیروں اور درباری قلندروں نے انہیں گھیرا،ممتاز بھٹو نے انہیں سمجھایا بھی کہ انہیں بخار ہے مگر فقیروں کا یہ ٹولہ نہ مانا اور بھٹو صاحب کو اپنے ساتھ دربار پر لے گیا وہاں انہوں نے بھٹو صاحب کو سردائی و دیگر مشروبات کی پیش کش کی مگر بھٹو صاحب نے کہا بس چائے پلا دیں ،چنانچہ انہیں گُڑ والی چائے پیش کی گئی اس دوران ایک ملنگ نے اپنے گلے والا مخصوص منکوں والا ہار اتار کر بھٹو صاحب کے گلے میں ڈال دیا تھا ، آج بھی اندرون سندھ میں یہ ملنگ پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں ،4 اپریل1979 کو بھٹو صاحب کو گڑھی خدا بخش میں دفن کر دیا گیا تھا نیچے تصویر میں بھٹو صاحب کی میت کو ہیلی کاپٹر سے نیچے اتارا جا رہا ہے ۔۔۔۔