October 5, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی کھائی پیر گڑھا موڑ، مترو روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان

Screenshot_2026-04-05_142609

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی کھائی پیر گڑھا موڑ، مترو روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دلخراش حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون ٹرالی تلے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون سڑک پر گر گئی اور بدقسمتی سے پیچھے سے آنے والی ٹرالی اس کے اوپر سے گزر گئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عابدہ مائی زوجہ آصف علی (عمر تقریباً 26 سال) سکنہ موضع سنڈھل، میلسی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والی 4 سالہ بچی عدن دختر آصف علی ہے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔