October 5, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی میونسپل کمیٹی کے افسران کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث شہر شدید پانی کے بحران کی لپیٹ میں آ گیا۔ بجلی کے

Screenshot_2026-04-05_142609

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی میونسپل کمیٹی کے افسران کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث شہر شدید پانی کے بحران کی لپیٹ میں آ گیا۔ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ٹیوب ویلز کے میٹر کاٹ دیے گئے، جس کے نتیجے میں واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔شہر میں گزشتہ تین روز سے پانی کی بندش نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ متعدد علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ گھریلو ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا اپنے ماتحت افسران کے ساتھ مبینہ ناروا رویہ پورے محکمے کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے، جس کے باعث مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ واٹر سپلائی کے دو سے تین ٹیوب ویلز کے کنکشن بجلی کے بل ادا نہ ہونے پر میپکو کی جانب سے منقطع کیے گئے، جس سے پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی۔مقامی شہریوں محمد ذیشان، محمد عدیل، محمد شریف اور ملک جاوید نے بتایا کہ پہلے روزانہ تین اوقات میں پانی فراہم کیا جاتا تھا، مگر اب اسے کم کر کے دو اوقات تک محدود کر دیا گیا ہے، وہ بھی مختصر دورانیے کے لیے، جس کے باعث کئی علاقوں تک پانی پہنچ ہی نہیں پاتا۔شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔