October 5, 2026

بھیرہ(راجہ نورالہی عاطف سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی

IMG-20260405-WA0138

بھیرہ(راجہ نورالہی عاطف سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی معاشی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔وہ چن ہاؤس بھیرہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں چن ہاؤس بھیرہ پہنچنےپر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل بھیرہ اور بھلوال کے تنظیمی عہدیداران چوہدری اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ چن ہاؤس کے ترجمان ملک انتسام بلال چوہدری، طارق امیر آرائیں ،چوہدری محمد اسحاق، چوہدری عبد الغفور کہوٹ اور رانا محمد بلال بھی موجود تھے۔ چن ہاؤس میں ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ بھٹو ازم کے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنائیں اور نچلی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو ہر دور میں عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہاہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان چن ہاؤس میں کچھ دیر قیام کے بعد دربار کلس شریف روانہ ہو گئے، جہاں پیر شمیم صابر صابری نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے علاقائی امور اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔