November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر بے نظیر پبلک سیکرٹریٹ خوشاب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس

IMG-20260405-WA0133

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر بے نظیر پبلک سیکرٹریٹ خوشاب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک مظہر اقبال اعوان تھے، جبکہ تقریب کی صدارت ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن حاجی ملک ظل حسنین نے کی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے جیالوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے عظیم قائد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک ہمہ جہت سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات آج بھی زندہ ہیں اور پارٹی کارکنان ان کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
تقریب کے دوران کارکنان نے پارٹی ترانے بھی پیش کیے اور ذولفقار علی بھٹو کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔