November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت

IMG-20260405-WA0132

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائلیسز کی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ڈائلیسز سروسز کی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات اور مریضوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈائلیسز کے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر علاج میسر آ سکے۔