پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔
اس حوالے سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایسٹر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج خوشیاں منا رہی ہے۔ اس حوالے سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمدردی، امید، نئی زندگی، نجات اور اچھائی کی برائی پر فتح کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی شہری ملک کے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، صحت، سرکاری اداروں اور مسلح افواج میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، اور پاکستان میں انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشیوں بھرا دن مسیحی برادری سمیت پورے ملک اور دنیا کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیمات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے مذہبی، معاشی اور تعلیمی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔