October 5, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)صاحبزادہ سلطان محمد علی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے بورڈ

IMG-20260405-WA0075

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)صاحبزادہ سلطان محمد علی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے منتخب ،عوامی، سماجی تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار۔ دریں اثناء سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نےدل کی اتھاہ گہرائیوں سے صاحبزادہ سلطان محمد علی کو مبارکباددیتے ہوءے کہا ہے کہ
ان کا انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ( آئ ٹی پی ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے منتخب ہونا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ کامیابی ان کی بصیرت، قیادت، محنت اور کھیلِ ٹینٹ پیگنگ کے فروغ کے لیے ان کی بے مثال خدمات کا روشن اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی موجودگی بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کرے گی بلکہ ٹینٹ پیگنگ کے کھیل کو مزید مضبوط، منظم اور باوقار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔