November 28, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایات

IMG-20260405-WA0076

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایات پر بارشی ایام میں شہر بھر میں نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا، جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایم سی نورپورتھل کے سینیٹری انسپکٹر سردار عقیل عباس خان بلوچ کی زیر نگرانی عملہ صفائی نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا۔ شہر کے مختلف مقامات پر ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا گیا جبکہ نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں اس بار بارش کے دوران نکاسیٔ آب کا نظام کافی بہتر رہا اور کہیں بھی پانی کھڑا نہیں ہونے دیا گیا، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور سینیٹری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔