October 28, 2026

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ* *ریسکیو 1122 پاکپتن* *سالانہ انٹرا ڈویژن ریسکیو چیلنج*

20240924_054201

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو 1122 پاکپتن*

*سالانہ انٹرا ڈویژن ریسکیو چیلنج*

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ارشاد الحق کی زیرسرپرستی ریسکیو چیلنج انٹرا ڈویژن کے سالانہ مقابلہ جات ضلع پاکپتن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا کی میزبانی میں منعقد کیےگئے۔

ریسکیو چیلنج میں ڈویژن ساہیوال کی تین ساہیوال، اوکاڑہ، اور پاکپتن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

تمام ٹیموں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اہداف جیسا کہ طبی امداد دینا، بلندی میں پھنسے لوگوں کو بچانا، گہرے کنوئیں میں گِرے افراد کو ریسکیو کرنا، ڈوبنے والے شخص کو تلاش کرنا، تیراکی اور ریسکیو فائر فائٹنگ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ ٹیموں کی نمائندگی اور حوصلہ افزائی کے لیے ڈویژن کے ضلعی آفیسرز اور ریسکیو سیفٹی آفیسرز بھی مقابلہ جات کے دوران موجود رہے۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور مقابلہ جات میں ٹیموں کی کارکردگی خوب کو سراہا اور انکا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے سالانہ نیشنل ریسکیو چیلنج میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی ٹیم ڈویژن ساہیوال کی نمائندگی کرے گی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا لوہا منوائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جات سے ریسکیو کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
ریسکیورز ہمارا فخر اور دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں، کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرین کی ہر قسم کی مدد ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام ٹیموں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔