August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل جمع، مذہب کی جبری تبدیلی پر 5 سال قید کی سزا تجویز۔

IMG-20260331-WA0304
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل جمع، مذہب کی جبری تبدیلی پر 5 سال قید کی سزا تجویز۔

وفاقی آئینی عدالت اس حوالے سے گزشتہ ہفتے اہم فیصلہ بھی جاری کر چکی ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب میں مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل جمع کرا یا گیا۔ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بحیثیت پرائیویٹ ممبر جمع کرایا۔مجوزہ بل کے متن کے مطابق مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ بل کے متن کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں اقلیتی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت اس حوالے سے گزشتہ ہفتے اہم فیصلہ بھی جاری کر چکی ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0